کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی اپنا میئر لانے جا رہی ہے، سعید غنی

کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی اپنا میئر لانے جا رہی ہے، سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں پی پی اہنا میئر لانے جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر محنت سندھ و صدر پی پی کراچی سعید غنی نے کورنگی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی 30 نومبر 1967 کو قائم ہوئی، اس سال یوم تاسیس پر مرکزی تقریب نہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی پی کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں جلسہ کی اجازت مانگی اور اس لئے کراچی میں 30 نومبر کو نشتر پارک میں پی پی کا بڑا جلسہ ہوگا۔سعید غنی نے کہا کہ اس جلسے میں شرکت اور خطاب کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو درخواست کرتے ہیں اور دعوت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی پی اہنا میئر لانے جا رہی ہے، اس وقت کراچی میں پی پی کے 5 ایم این اے اور ایم کیو ایم کے چار ایم این اے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ لیاری میں الیکشن لڑتا تو پی پی کے کراچی میں 6 ایم این اے ہوتے، لیاری میں الیکشن ہوتا تو عمران خان کو ملیر کی طرح پی پی شکست دیتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد نہیں آئے گا میں نے یہ پہلے ہی کہا تھا، عمران خان بھارت اور اسرائیل کا ایجنٹ ہے، عمران کو بھارتی اور اسرائیلیوں نے فنڈنگ کی۔انہوں نے کہا کہ  عمران خان کو بیرونی قوتوں نے پاکستان کو تباہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے، عمران خان چور ہے، عمران خان نے گوگیاں اور گوگے پالے ہوئے تھے جبکہ گوگی اور گوگے عمران خان کے فرنٹ مین تھے۔سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا وہ اسنے کروڑوں روپے میں بیچ دی، عمران خان پر کرپشن کے کیسز ہونے چاہییں، اللہ عمران جیسے ملک دشمن سے بچائے۔وزیرمحنت سندھ و صدر پی پی کراچی سعید غنی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کرانا ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کے  اگلے وزیراعظم ہونگے۔