شبقدر،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،2اشتہاری سمیت 3 مشتبہ افراد گرفتار

      شبقدر،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،2اشتہاری سمیت 3 مشتبہ افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(نمائندہ خصوصی)تھانہ سروکلے کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ 2 اشتہاری سمیت 3 مشتبہ افراد گرفتار۔آپریشن کے دوران پولیس کو قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں انتہائی مطلوب 2اشتہاری سمیت 3 مشتبہ افراد جبکہ انسداد ی کاروائی کی خاطر 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرکلے میں مقدمات درج۔ تفتیش شروع۔* تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی جاری احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے تسلسل میں ڈی ایس پی شبقدر قاضی عصمت اللہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سروکلے جوہر شید خان نے ہمراہ پولیس نفری علاقہ کے حساس مقامات پر آپریشن کے دوران 2اشتہاری سمیت 3مشتبہ افراد گرفتار کئے جبکہ انسدادی کاروائی کی خاطر 5 افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 1 پستول اور کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سروکلے میں مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی۔اس موقع پر بذریعہ وی وی ایس 21 گاڑیوں کی چیکنگ جبکہ بذریعہ سی آر وی ایس کے 24 افراد کی سابقہ ریکارڈ چیک کی گئی۔