سرگرم راہزن اور موٹر سائیکل چور گینگ بے نقاب، دوملزمان گرفتار

 سرگرم راہزن اور موٹر سائیکل چور گینگ بے نقاب، دوملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد پولیس نے رنگ روڈ، حسن گڑھی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرگرم راہزن اور موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ لگا کردوملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، جو راہ چلتے شہریوں سے موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے میں ملوث ہیں،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی شاہ زیب ولد عبد الروف نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو راہزنی کی رپورٹ کی تھی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد ظفر خان نے جامعہ تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جیل سے رہا شدہ عادی جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران خطرناک راہزن اور موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز دو ملزمان طارق ولد بارات اور شہر یار ولد شاکر کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جبکہ دوسرا نواحی علاقے کا رہائشی ہے، گروہ راہزن، موٹر سائیکل چور اور عادی جرائم پیشہ ہیں جو سٹریٹ کرائم اور مختلف رہائشی علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے،ملزمان سے ایک عدد موٹر سائیکل اور ایک عدد سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے