ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کی ٹیم کا دورہ کوہاٹ 

ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کی ٹیم کا دورہ کوہاٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ایشین ڈیولپمنٹ بنک کی ٹیم نے کوہاٹ کا دورہ کیااور ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈک کوہاٹ ضیاء اللہ خان بنگش اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی ٹیم ساتھ کوہاٹ کیلئے منظور واٹر سپلائی، سنیٹیشن و دیگر منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ضیاء اللہ بنگش نے کوہاٹ کے عوام کی جانب سے ایشین ڈیولپمنٹ بنک اور صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ کا کوہاٹ کیلئے 12 ارب سے زائد منصوبوں کی منظوری دینے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سٹی مئیر قاری شیر زمان اور کوہاٹ کے دیگر مشران بھی موجود تھے۔