روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ، پاکستانی وفد ماسکو روانہ

  روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ، پاکستانی وفد ماسکو روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوگیا۔  پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت  دیگر حکام شامل ہیں۔  پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساتھ پائپ لائن ہے۔
روس

مزید :

صفحہ اول -