آئندہ اجلاس کی کارروائی اردو  میں کی جائے گی، قائمہ کمیٹی قومی ورثہ کے اجلاس میں فیصلہ 

  آئندہ اجلاس کی کارروائی اردو  میں کی جائے گی، قائمہ کمیٹی قومی ورثہ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس کی کاروائی اردو میں کی جائے گی، کمیٹی نے آئندہ ایجنڈہ بھی اردو میں بنانے کی ہدایت کر دی،کمیٹی کو اقبال اکیڈمی کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں ہم اقبال پر لیکچرکیلئے بھی کسی کو نہیں بلا سکتے،اقبال اکیڈمی کاسارا بجٹ تنخواہوں میں ہی چلا جاتا ہے کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ  آئندہ ایجنڈہ بھی اردو میں بنایا جائے اقبال اکیڈمی میں پیسے بھی موجود ہیں لوگ بھی ہیں مگر کام نہیں ہورہا ہے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اقبال اکیڈمی پاکستان کے نائب صدر نہ ہونیکی وجہ سے کام متاثر ہورہے ہیں کوئی کام نہیں ہورہا اس میٹنگ کا بھی فائدہ نہیں،آپ سب سے پہلے بورڈ آف گورنر مکمل کریں،اقبال اکیڈمی کے حکام نے بتایا کہ اقبال اکیڈمی پاکستان کی ممبر شپ فیس تین سو روپے ہے ممبرز میں کمی ہوئی ہے،ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں ہم اقبال پر لیکچرکیلئے بھی کسی کو نہیں بلا سکتے،اقبال اکیڈمی کاسارا بجٹ تنخواہوں میں ہی چلا جاتا ہے،کمیٹی نے اقبال اکیڈمی کے امور بہترکرنیکے لیے ہدایت کردی،کمیٹی کی جانب سے آئندہ اجلاس کی کاروائی اردو میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر اور سائز بیگج کے لیے اردو میں نامناسب سامان لکھا ہوا ہے،معلوم نہیں وہ کس ارسطونے لکھا ہے ائیر پورٹ پر اس لفظ کو درست کرایا جائے۔ 
قائمہ کمیٹی

x

مزید :

صفحہ اول -