پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے، مزمل اسلم 

      پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے، مزمل اسلم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کے مقابلے بہت کم ہیں، دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں۔ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2022کوپیٹرول کی قیمت 142.32روپے فی لیٹرتھی، جب خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے اوپرتھی۔مزمل اسلم نے کہا کہ پی ڈی ایل،ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ کے بعد قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کیمقابلے بہت کم ہیں۔ماہر معاشیات نے بتایا کہ خام تیل 2022 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، ایک سال پہلے پیٹرول کی مقامی قیمت 113.48 روپے فی لیٹر تھی، جب کروڈتیل 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے تھا۔انہوں نے کہاکہ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں، قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے۔
مزمل اسلم 

مزید :

صفحہ اول -