شوکت خانم ہسپتال کراچی کا  سٹرکچر مکمل، تکمیل کا کام شروع

  شوکت خانم ہسپتال کراچی کا  سٹرکچر مکمل، تکمیل کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی کا سٹرکچر مکمل ہو گیا ہے، اسے مکمل کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لوگوں پر بھروسہ کرسکتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی کا سٹرکچر مکمل ہو گیا ہے، کراچی کا کینسر سپتال لاہور کے ہسپتال سے دو گنا بڑا ہے۔ یہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹرسٹیری کیئر کینسر ہسپتال ہو گا، اس کی تکمیل کاکام شروع ہو چکا ہے، دسمبر 2023ء   تک کھل جائے گا۔ منصوبیکوبروقت مکمل کرنے کیلئے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے، کراچی، اندرون سندھ، بلوچستان کے لوگوں کو کینسر کا علاج فراہم کرنا ہے، اسے مکمل کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لوگوں پر بھروسہ کرسکتا ہوں۔
 شوکت خانم

مزید :

صفحہ اول -