آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب،جنرل قمر جاوید باجوہ کی یادگار شہدا ءپر حاضری

آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب،جنرل قمر جاوید باجوہ کی یادگار شہدا ءپر حاضری
آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب،جنرل قمر جاوید باجوہ کی یادگار شہدا ءپر حاضری

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب جاری ہے، آج سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اور نامزد آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے یاد گار شہداء پر حاضری  دی ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق 24  نومبر کو وزیر اعظم شہباز  شریف نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو نئے آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد  کو چیئر مین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی کیلئے نامزد کیا تھا ، جس کے بعد 27 نومبر کو جنرل ساحر شمشاد نے جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھال لیا تھا جبکہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائرڈ ہونے کے بعدجنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف تعینات ہوں گے ۔

آرمی چیف کی تبدیلی کے حوالے سے جی ایچ کیو میں تقریب جاری ہے ، جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ  کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور انہیں یادگاری شمشیر سے بھی نوازا گیا ہے، جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ چھری جنرل سید عاصم منیرکے سپرد کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -