اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ ...
اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متنازع ٹوئٹس کے الزام میں گرفتارسینیٹر اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل "ہم نیوز" کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کی متنازعہ بیانات پر درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیاہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجنے کے بعد مقدمات کا اندراج کا پتہ چلا ،سندھ ، بلوچستان میں متعدد مقدمات درج کئے گئے، اصل تعداد معلوم نہیں ،قانونی حق کے استعمال کیلئے مقدمات کی تفصیل ملنا ضروری ہے۔
وکیل بابراعوان نے کہاکہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی واقعے کے 50مقدمات درج ہو چکے ہیں،اعظم سواتی کی اسلام آباد سے دوسری جگہ منتقلی روکی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسارکیاکہ کیسے سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر ہوتا ہے ؟ چیک کرکے بتائیں سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول اس طرح ہے جس طرح بتایا جا رہا ہے ؟ 
عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا۔