پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد حنا ربانی کھر کی قیادت میں دورہ افغانستان کیلئے روانہ

پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد حنا ربانی کھر کی قیادت میں دورہ افغانستان کیلئے ...
پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد حنا ربانی کھر کی قیادت میں دورہ افغانستان کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد افغانستان کے اہم دورے کیلئے روانہ ہو گیاہے ، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز"کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں،افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کریں گی، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ 10سال قبل بھی حنا ربانی کھر نے بطور وزیر مملکت برائے خارجہ افغانستان کا دورہ کیا تھا، حنا ربانی کھر پاکستان کی واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے 2012ء میں افغانستان کا دورہ کیا۔

مزید :

قومی -