اپوزیشن صرف نعرے لگا سکتی ہے، عدم اعتماد کا جسےشوق ہے وہ لے آئے،پرویز الٰہی

اپوزیشن صرف نعرے لگا سکتی ہے، عدم اعتماد کا جسےشوق ہے وہ لے آئے،پرویز الٰہی
اپوزیشن صرف نعرے لگا سکتی ہے، عدم اعتماد کا جسےشوق ہے وہ لے آئے،پرویز الٰہی

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پراسمبلی توڑنےکے لیے ہروقت تیارہیں، اپوزیشن صرف نعرے لگا سکتی ہے، تحریک عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں، عدم اعتماد کا جسے شوق ہے وہ لے آئے ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کےمطابق چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین شکیل مسعود حسین اورسیکرٹری جنرل میاں عامرمحمود کی قیادت میں ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے وفد کو واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی اور پی بی اے کےنومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پاکستان براڈ کاسٹرزایسوسی ایشن کے واجب الادابلوں کی فی الفورادائیگی یقینی بنائےگی۔ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،اپوزیشن والے صرف نعرےلگاسکتے ہیں، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں، تحریک عدم ا عتماد کا جسے شوق ہے وہ لے آئے۔اسمبلی ان سیشن ہو تو تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ نہیں ہوسکتی، عمران خان جب کہیں گے  پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے،  پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور (ق) لیگ کےاراکین کی تعداد 191 ہے ،اپوزیشن اقلیت میں ہےاوراقلیت میں ہی رہے گی۔

 وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسمبلی ان سیشن ہو اعتماد کاووٹ لینےکاکہا بھی نہیں جاسکتا اورنہ ہی گورنر راج لگ سکتا ہے، ہم نےتمام کام آئین اورقانون کےدائرےمیں کیےہیں۔

مزید :

قومی -