اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمان تبدیلی تقریب سے خطاب

اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، جنرل قمر جاوید ...
اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمان تبدیلی تقریب سے خطاب

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے اس عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا،پاک فوج کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

جی ایچ کیو میں پاک فوج کی کمان تبدیلی کی تقریب سے جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،جنرل عاصم منیر سے میری رفاقت24 سال پرانی ہے،جنر ل عاصم منیر حافظ قرآن ہونے کیساتھ باصلاحیت افسر ہیں ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناتھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے اس عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا،کم وسائل کے باوجود پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، پاک فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی مزید خدمت کرے گی ، پاک فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی ضامن ہے ، فوج پر مشکل آئے گی تو میری دعائیں پاک فوج کیساتھ رہیں گی ، نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے دعاگو ہوں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -