جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی
جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ہے، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ چھڑی ان کے حوالے کی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اور جنرل عاصم منیر کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی  چادر چڑھائی۔

 جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا الوداعی خطاب کرنے کے بعد  پاک آرمی کی کمانڈ سٹک جنرل عاصم منیر کے حوالے کی اور پھر جذباتی انداز میں ا نہیں گلے سے لگایا، واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17ویں سپہ سالار منتخب ہوئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -