"اسمبلیاں توڑنے پر کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہوگا" پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے بیان جاری کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کی پارٹی جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہر فیصلہ اپنے مناسب وقت پر ہوگا،رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کا عمل جاری ہے، فیصلہ ہوچکا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ کور کمیٹی نے اس معاملے میں تمام اختیارات عمران خان کو سونپ دیے ہیں، اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اسمبلی توڑنے پر رضامند ہیں۔