"جنرل باجوہ اپنے پیچھے سیاسی انتشار کی میراث چھوڑ کر گئے"اسد عمر نے کمان تبدیلی کی تقریب کے فوری بعد ٹویٹر پر بیان جاری کر دیا

"جنرل باجوہ اپنے پیچھے سیاسی انتشار کی میراث چھوڑ کر گئے"اسد عمر نے کمان ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد عمر نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائرمنٹ پر کہاہے کہ جنرل (ر)باجوہ اپنے پیچھے سیاسی انتشار ، بکھری ہوئی معیشت اور سب سے زیادہ بری چیز اپنے فیصلوں کے ذریعے عوام اور فوج کے درمیان اعتماد کے رشتے کو ٹھیس پہنچانے کی میراث چھوڑ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہناتھا کہ جنرل عاصم منیر کی اولین ترجیح قوم اور فوجی قیادت کے درمیان احترام و محبت کا رشتہ بحال کرنا ہے،اسد عمر کاکہناتھا کہ نہ یہ رشتہ یک طرفہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی طاقت اور جبر سے حاصل ہو سکتا ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 8 ماہ کے فیصلوں نے اس رشتے کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے، ملک کا دفاع کرنے والے فوجی پر قوم آج بھی ناز کرتی ہے۔

یاد رہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے جنرل عاصم منیر کے ہمراہ یادگار شہدا پر پھولوں کی  چادر چڑھائی۔

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ چھڑی ان کے حوالے کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -