شیخوپورہ میں پولیس نے بچے کے قتل کا معمہ حل کر لیا، خاندان میں سے ایسا شخص پکڑا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

شیخوپورہ میں پولیس نے بچے کے قتل کا معمہ حل کر لیا، خاندان میں سے ایسا شخص ...
شیخوپورہ میں پولیس نے بچے کے قتل کا معمہ حل کر لیا، خاندان میں سے ایسا شخص پکڑا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں پولیس نے بچوں کے دو اغوا کیسز میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا جب کہ ایک کیس میں چچا مغوی بھتیجے کا قاتل نکلا اور دوسرے کیس میں مغوی بچے کے والد کا ملازم اور  اس کے ساتھی اغواکار نکلے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیرسیفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 سالہ محمد علی کے اغوا کے بعد قتل کیس میں اس کاچچا ملوث پایا گیا، مقتول بچے کی لاش 6  نومبر کو مقامی نہر کےقریب سے ملی تھی۔ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم سلمان کی بیوی روٹھ کر میکے میں تھی، ملزم نے اسے منانے کیلئے بھائی کی مدد طلب کی، بھائی نے انکار کیا تو ملزم نے اسےکمسن بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔

دوسرے کیس میں 4 سالہ یاسین کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے بچے کے والد سے 60 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرفان، فیصل، عبدالرحمان اور عاطف شامل ہیں، مرکزی ملزم عرفان مغوی بچے کے والد کا ملازم نکلا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -