اعظم سواتی کو عدالت پیش نہ کرنے کی استدعا منظور، جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع 

اعظم سواتی کو عدالت پیش نہ کرنے کی استدعا منظور، جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک ...
اعظم سواتی کو عدالت پیش نہ کرنے کی استدعا منظور، جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ اسلام آباد نے اداروں کیخلاف ٹوئٹ اور بیان بازی سے متعلق کیس میں گرفتار اعظم سواتی کے وکیل کی عدالت پیش نہ کرنے کی استدعا منظور کرلی اور پی ٹی آئی سینیٹرکے جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف ٹویٹ اور بیان بازی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، وکیل بابراعوان نے کہاکہ اعظم سواتی کی جان کو شدید خطرات ہیں، عدالت میں پیش نہ کیا جائے،جج نے پی ٹی آئی وکیل کی اعظم سواتی کو عدالت پیش نہ کرنے کی درخواست منظورکرلی۔

جج محمد شبیر نے کہاکہ اعظم سواتی کو آئندہ سماعت پر بھی عدالت میں پیش نہ کیا جائے، آئندہ حکم تک اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے،اعظم سواتی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے، پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ عدالتی آرڈر میں لکھ دیں کہ اعظم سواتی کے وکیل کی درخواست پر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹرکے جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -