عمران خان ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کا کیس ،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

عمران خان ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کا کیس ،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
عمران خان ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کا کیس ،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاور ضمنی انتخاب میں عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جرمانے کے خلاف اپیل مسترد کردی ،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی پر 30 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -