پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی پر حارث رؤف نے بیان جاری کر دیا

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی پر حارث رؤف نے ...
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی پر حارث رؤف نے بیان جاری کر دیا
سورس: Instagram/harisraufofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اعتراف کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی عدم موجودگی سے نقصان اٹھانا پڑے گا۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز" کے مطابق مقامی میڈیا چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ شاہین کی عدم موجودگی پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کو نقصان پہنچائے گی، تاہم باؤلرز بھی سیریز سے پہلے انگلش بیٹرز کے شکار کیلئے پُراعتماد ہیں۔ٹیسٹ کیپ حاصل کرنا کسی بھی پلئیر کیلئے اعزاز سے کم نہیں، اگر پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتا ہوں تو اپنی صلاحیت کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ میں فرق ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے پریکٹس کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے، سیریز کے بقیہ 2میچز 9 دسمبر کو ملتان 17 دسمبر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔

مزید :

کھیل -