ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں کیا تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ؟ بڑا دعویٰ

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں کیا تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں کیا تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ؟ بڑا دعویٰ
سورس: Twitter/@BCCI

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل تک نہ پہنچنے کے بعد بھارتی بورڈ نے نئی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے  نیوز ایجنسی سے گفتگو میں مستقبل کا پلان بتاتے ہوئے کہا کہ اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بالکل نئی ٹیم ہوگی۔ اس دوران زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ تک محدود ہوں گے، یہ طے ہے کہ اگلے ایڈیشن 2024 میں کئی سینئر کھلاڑی نہیں ہوں گے۔

 بھارتی بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہا، آئندہ برس فوکس ون ڈے کرکٹ پر ہوگا ٹی ٹوئنٹی کم ہیں۔ آئندہ برس بھارت نے مجموعی طور پر صرف 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں جن میں نئے کمبی نیشن کو موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹ سے بدترین شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -