بشریٰ انصاری اور اسما ءعباس کی والدہ محمودہ خانم انتقال کرگئیں

بشریٰ انصاری اور اسما ءعباس کی والدہ محمودہ خانم انتقال کرگئیں
بشریٰ انصاری اور اسما ءعباس کی والدہ محمودہ خانم انتقال کرگئیں
سورس: @instagram/ansari.bushra

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لا ئن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری کی والدہ محمودہ خانم آج صبح انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ اسماء عباس کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔بشریٰ انصاری نے  والدہ کی وفات کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی، انہوں نے مرحومہ والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ " میری پیاری والدہ  محمودہ خانم  ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں، اُن کا بستر پر ایک لمبا اور دکھی وقت گزرا، میری والدہ میری پیاری بہن سنبل سے ملیں گی، الوداع میری پیاری امّی جان"۔

ایک اور پوسٹ میں بشریٰ انصاری نے والدہ اور بہن کی ایک یادگار ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہےکہ "میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں ایک ساتھ ہیں"۔ اداکارہ نے مداحوں سے دونوں کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد گزشتہ سال کورونا سے انتقال کرگئی تھیں۔

مزید :

تفریح -