ایشیائی انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 50کروڑ ڈالرزموصول

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50کروڑ ڈالرز موصول ہو گئے ہیں،
وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز وصولی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتا یا کہ آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سےمالی اعانت کے طور پر 50کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
Asian Infrastructure Investment Bank (AIIB) has transferred today, as per their Board’s approval, to State Bank of Pakistan/Government of Pakistan
US $ 500 million as program financing.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 29, 2022