"فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا"، اقراء عزیز

"فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا"، اقراء عزیز
سورس: @instagram/iiqraaziz

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ "اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی ، اس لیے ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا  فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا"۔

تفصیلات کے مطابق" ایکسپریس " ٹی وی کے پروگرام "دی ٹاک شاک شو " میں اقرا ءعزیز نے کہا کہ" اداکار فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا۔ ان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی، ہر کسی کو اپنا فیصلہ کرنا کا اختیار ہے۔ مجھے خود کے لیے جو ٹھیک لگا وہ فیصلہ کیا۔یہ وقت پہ منحصر کرتا ہے کہ فیروز خان کے کیس میں کیا فیصلہ آتا ہے"۔اقرا ءعزیز نے میزبان سےدرخواست کرتے ہوئے  کہا کہ" آپ اس موضوع کو چھوڑ دیں"۔ 

اقرا ءعزیز   نے بالی ووڈ سے آفر ہونےسے متعلق  کہا کہ  "مجھے بالی ووڈ سے کبھی کام کی آفر نہیں ہوئی، خواہ مخواہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ مجھے آفر ہوئی تھی"۔ اداکارہ نے اپنے شوہر یاسرحسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ  " وہ اپنی مرضی سے اپنی رائے دیتے ہیں اور میں اپنی دیتی ہوں ، ہر باشعور انسان کی طرح ہم اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک دوسرے پر کوئی دباؤ نہیں ڈالتے"۔

مزید :

تفریح -