سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت پر قابو پانے کیلیے خیبر پختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

    سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت پر قابو پانے کیلیے خیبر پختونخوا میں 16 نئی ...
    سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت پر قابو پانے کیلیے خیبر پختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خیبرپختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت پر قابو پانے کیلیے خیبر پختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی چیک پوسٹوں کے مقامات پر موبائل وینز کی تعداد اور حدود کا تعین کرلیا گیا۔ ایف بی آرکی چیک پوسٹیں ان لینڈ ریونیو کے تحت قائم کی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق چیک پوسٹیں خیبر، مالاکنڈ، میرانشاہ، پشاور، چارسدہ، مردان اور صوابی میں قائم کیے جائیں گے۔