عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت میں کیا فیصلہ ہوا؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت ...
 عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت میں کیا فیصلہ ہوا؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد  پاکستان  مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی وفد کے درمیان پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے ملاقات ہوئی ، جس میں پیپلز پارٹی  وفد نے حسن مرتضیٰ کی قیادت میں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت کے سلسلے کو آگے بڑھایا ہے، آصف زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے وفدنے حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے، اکثریت کا مؤقف ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہ ہونے دیا جائے، پنجاب اسمبلی کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، ہم ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -