پبلک بلڈنگز اور سپورٹس سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کے لیے 7ارب 49کروڑ سے زائد فنڈز منظور

   پبلک بلڈنگز اور سپورٹس سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کے لیے 7ارب 49کروڑ سے زائد ...
   پبلک بلڈنگز اور سپورٹس سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کے لیے 7ارب 49کروڑ سے زائد فنڈز منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اپنے نمائندہ سے)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے31ویں اجلاس میں پبلک بلڈنگز اور سپورٹس سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 7ارب 49 کروڑ 38لاکھ 78ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب میں موسمیاتی لچک پیدا کرنے اور آفات کے خطروں میں کمی کیلئے 3 ارب 99کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار روپے اور نئے بنائے گئے گجرات ڈویژن میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور ظہور الٰہی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کیلئے 3 ارب 50 کروڑ روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔