خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی خوش آئند ،ملکی معاملات میں بہتری آئیگی، خواجہ آصف

خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی خوش آئند ،ملکی معاملات میں ...
خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی خوش آئند ،ملکی معاملات میں بہتری آئیگی، خواجہ آصف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج میں کمان کی تبدیلی پر کہاہے کہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے، اب ملکی معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر زراولپنڈی میں آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سبکدوش ہونےوالے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے سپرد کی۔ تقریب میں وفاقی وزراء، غیر ملکی سفیروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج میں کمان کی تبدیلی پر کہا کہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے، اب ملکی معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اس معاملے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی تھی مگر اسے ناکامی ہوئی۔نئے آرمی چیف ایک انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ امید ہے کہ ان کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کی منازل طے کرے گی۔ انہوں نے اس موقع پر نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد بھی دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -