وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف  کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم  منیر   کیساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا  گیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

 نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کہا کہ پاک فوج کو آپ جیسا قابل  سربراہ  ملنا اللہ تعالیٰ کا خاص  فضل ہے ، پورا یقین ہے کہ آپ کی قیاد ت میں پاک فوج کی قوت میں مزید اضافہ ہو گا، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مادر وطن کے تحفظ اور سیکیورٹی چیلنجزسے  نمٹنے کیلئے ہمارا بھرپور تعاون میسر رہے گا، جس پر  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناؤں پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -