خاتون نے موٹاپے کے شکار اپنے شوہر کو طلاق کی دھمکی دے دی

خاتون نے موٹاپے کے شکار اپنے شوہر کو طلاق کی دھمکی دے دی
خاتون نے موٹاپے کے شکار اپنے شوہر کو طلاق کی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا صحت کا دشمن تو ہوتا ہی ہے، کئی حوالوں سے یہ مردوخواتین کی ازدواجی زندگی کا بھی دشمن ہوتا ہے۔ اس برطانوی خاتون نے تو اس معاملے میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے موٹاپے کے شکار شوہر کو طلاق کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
 میل آن لائن کے مطابق خواتین کی ویب سائٹ’ممزنیٹ‘ پر ایک پوسٹ میں اس خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر بہت زیادہ موٹاپے کا شکار ہو چکا ہے اور اب اس نے اپنے شوہر کو دھمکی دے دی ہے کہ اگر وہ اس سے زیادہ موٹا ہوا تو وہ اس سے طلا ق لے لے گی۔
خاتون اپنی پوسٹ میں لکھتی ہے کہ میں کسی ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتی جو گوشت کا پہاڑ بن کر رہ جائے اور اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی بھی اجیرن کر دے۔ چونکہ آپ کا پارٹنر ہر حوالے سے آپ کی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے لہٰذا میں حق رکھتی ہوں کہ اسے موٹا ہونے سے روک سکوں اور اگر وہ موٹاپا کم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہوتا تو میں اپنی مرضی سے فیصلہ کر سکوں۔
خاتون کہتی ہے کہ میں نے اپنے بچوں کو بھی کہہ دیا ہے کہ اگر تمہارے باپ نے موٹاپے پر قابو پانے کی سنجیدہ کوشش شروع نہ کی تو میں اس سے الگ ہو جاﺅں گی۔ خاتون کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں کچھ خواتین اس کی ہاں میں ہاں ملا رہی ہیں، جبکہ بعض اسے خودغرضی کا طعنہ دے رہی ہیں۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ اسے دھمکی دینے کی بجائے موٹاپا کم کرنے میں اپنے شوہر کی مدد کرنی چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -