کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟
کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟
سورس: File

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے 17 ویں آرمی چیف کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے، کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سابق اور حاضر  سروس فوجی افسران نے شرکت کی جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اور جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی بھی شامل تھے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں قومی لباس پہن کر شریک ہوئے ۔ انہوں نے روایتی شیر وانی اور جناح کیپ پہن رکھی تھی۔ خیال رہے کہ اشفاق پرویز کیانی 29 نومبر 2007 سے 29 نومبر 2013 تک پاک افواج کے سپہ سالار رہے۔ وہ سابق صدر پرویز مشرف کے بعد آرمی چیف بنے تھے اور انہیں پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے تین سال کی توسیع دی تھی۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -