بھارت یکم دسمبر کواپنی پہلی ریٹیل ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا

بھارت یکم دسمبر کواپنی پہلی ریٹیل ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا
بھارت یکم دسمبر کواپنی پہلی ریٹیل ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت یکم دسمبر کو اپنی پہلی ریٹیل ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرا رہا ہے۔بھارتی مرکزی بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا۔

ابتدا میں اس پروگرام میں محدود افراد میں صارفین اور تاجروں کو شامل کرکے ایک ماہ تک جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ہول سیل کے شعبے کو اس پائلٹ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ابتدائی طور پر 4 شہر اور 4 بینک اس پائلٹ پروگرام کا حصہ ہوں گےاور بتدریج اس تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کو توقع ہے کہ اس ڈیجیٹل کرنسی سے نقد رقم پر انحصار کم ہوگا جبکہ لوگوں کو نجی کرپٹو کرنسی سے دور رکھنا ممکن ہوجائے گا۔بینک کے مطابق ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی میں اضافی فیچرز اور ایپس کا اضافہ کیا جائے گا۔آر بی آئی کی جانب سے گزشتہ کئی برس سے شہریوں کو کرپٹو ٹریڈنگ سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بھارت کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی کو اس وقت متعارف کرایا جارہا ہے جب دنیا کے مختلف ممالک بھی اس طرح کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔سنگاپور کے حکام نے اکتوبر 2022 میں ڈیجیٹل کرنسی کی آزمائش کا اعلان کیا تھا جبکہ چین کی جانب سے اس حوالے سے تجربہ کیا جارہا ہے۔