محکمہ تعمیرات عامہ کے کیشیرمینٹینس ڈویژن مظفر آباد طارق پرویز کرپشن کے الزام میں گرفتار

محکمہ تعمیرات عامہ کے کیشیرمینٹینس ڈویژن مظفر آباد طارق پرویز کرپشن کے ...
 محکمہ تعمیرات عامہ کے کیشیرمینٹینس ڈویژن مظفر آباد طارق پرویز کرپشن کے الزام میں گرفتار

  

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد جموں کشمیر احتساب بیورو نے سنگین مالی بے ضابطگیوں ،خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث محکمہ تعمیرات عامہ،پی پی ایچ،کے کیشیر طارق پرویز کیشیر مینٹینس ڈویژن مظفرآباد کو گرفتار کر کے تھیوڑی جیل میں بند کر دیا ہے ،ان پر  کروڑوں روپے کے میگا سکینڈل  میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت و انکوائری رپورٹ کی روشنی میں  احتساب کورٹ مظفرآباد سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔  ملزم پر الزام ہے کہ وہ جعلی دستخطوں کے ساتھ جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے ٹھیکیداروں کی کروڑوں روپے کی سیکوروٹیز کو بینک سے کیش کرواتے ہوئے عرصہ سے خردبرد کرتا رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیش کے دوران اس میگا سکینڈل میں ملوث دیگر بڑے کرداروں کے خلاف بھی کارروائی کے امکانات ہیں۔ احتساب بیورو کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف کی جانے والی اس کاروائی کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس سکینڈل میں ملوث دیگر کرپٹ عناصر جن کے تانے بانے اوپر تک جاتے ہیں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -