جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ پر عمران خان کے ان کے بارے میں ماضی میں دیے گئے بیانات وائرل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی چھ سال تک قیادت کرنے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں اور سید عاصم منیر نئے آرمی چیف بن چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ پر "یوم نجات 29 نومبر" کا ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی کے وہ پرانے بیانات بھی وائرل ہو رہے ہیں جو انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں دیے تھے۔
عمران خان اپنے دور حکومت میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے معترف رہے pic.twitter.com/zY3kP4Q6tH
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) November 29, 2022