حرمت سود کے موضوع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور تاجر برادری کی جانب سے  کل سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا

حرمت سود کے موضوع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور تاجر برادری کی جانب سے  ...
حرمت سود کے موضوع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور تاجر برادری کی جانب سے  کل سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی شرعی عدالت کے ملک سے سود کی لعنت ختم کرنے کے حوالے سے حالیہ فیصلے اور اس کے خلاف اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور مختلف بنکوں کی جانب سے دائر کردہ اپیلیں واپس لینے کے لیے ملک بھر کے سرکردہ علماء کرام کی کوششوں کے نتیجے میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اپیل واپس لے لی ہے البتہ متعددپرائیویٹ بنکوں اور مالیاتی اداروں کی اپیلیں ابھی تک زیر التواء ہیں ، اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے اور بنکرز و تاجر برادری کو متوجہ کرنے کے لیے ''حرمت سود سیمینار،،کے عنوان پر ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام ، ملک کے مرکزی دینی قیادت ، مالیاتی اداروں کے سربراہان اور بزنس کمیونٹی کے ممتاز رہنماوں کا ایک نمائندہ اجتماع ،مرکز اقتصاد اسلامی (جامعہ دارالعلوم کراچی)اور وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کی دعوت پر فیڈریشن ہاوس کراچی میں کل بروز بدھ مورخہ30/11/2022کو منعقد کیا جائے گاجس سے جس سے مرکز اقتصاد اسلامی کے چئیر مین مفتی محمد تقی عثمانی ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،گورنر کے پی کے غلام علی،گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد ، وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، مفتی منیب الرحمان ، پروفیسر ساج میر ، شاہ اویس نورانی ، ڈاکٹر حسین اکبر و دیگر ممتاز سکالرز ، بزنس کمیونٹی کے قائدین خطاب کریں گے۔

مزید :

قومی -