پیوٹن یوکرین میں کون سا "ہتھیار" استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ نیٹو کے سیکریٹری کا تہلکہ خیز دعویٰ

پیوٹن یوکرین میں کون سا "ہتھیار" استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ نیٹو کے ...
پیوٹن یوکرین میں کون سا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخارسٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے اعلان کیا ہے کہ  یوکرین کے لیے امداد میں اضافہ کریں گے کیونکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن موسم سرما کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ روسی افواج  میدان جنگ میں ناکام ہو رہی ہیں۔
بخارسٹ میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سردی کے موسم کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم  یوکرین کے لیے مزید حمایت کو متحرک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق نیٹو کے وزرائے خارجہ یوکرین کے لیے فضائی دفاعی نظام اور گولہ بارود جیسی فوجی امداد بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اسٹولٹن برگ کے تبصروں کی بازگشت 30 رکنی اتحاد کے متعدد وزراء نے بھی سنائی، جن میں فن لینڈ اور سویڈن بھی شامل تھے، کیونکہ وہ ترکی اور ہنگری کی توثیق کے بعد مکمل رکنیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔