پابندیوں کے شکار روس نے بھارت سے "مدد" مانگ لی
نئی دہلی/ ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے بھارت کو ممکنہ ترسیل کے لیے 500 سے زائد مصنوعات کی فہرست بھیجی ہے جس میں کاروں، ہوائی جہازوں اور ٹرینوں کے پرزے بھی شامل ہیں۔ اس معاملے سے واقف چار ذرائع نے بتایا کہ عالمی پابندیوں نے روس کی اہم صنعتوں کو چلانے کی صلاحیت کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے۔
یہ فہرست جس کا ایک ورژن نئی دہلی میں خبر ایجنسی رائٹرز نے دیکھا ہے، عارضی ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ آخر کتنی اشیاء برآمد کی جائیں گی اور کس مقدار میں، لیکن ایک بھارتی حکومتی ذریعے نے کہا کہ یہ درخواست اس کے دائرہ کار میں غیر معمولی تھی۔ ہندوستان تجارت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، کیونکہ وہ روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاہم بعض کمپنیوں نے مغربی پابندیوں کے ممکنہ خطرے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ماسکو میں ایک صنعتی ذریعہ، جس نے معاملے کی حساسیت کی وجہ سے اپنا نام ظاہر کرنے سے انکار کیا، کہا کہ روس کی وزارت صنعت و تجارت نے بڑی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اس خام مال اور آلات کی فہرستیں فراہم کریں جن کی انہیں ضرورت ہے۔روس کی وزارت صنعت و تجارت اور ہندوستانی وزارت خارجہ اور تجارت اور وزیر اعظم کے دفتر نے فوری طور پر اس خبر پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔