سیالکوٹ، ایم پی اے منشاء اللہ بٹ کے چھوٹے بھائی طارق بٹ انتقال کرگئے

سیالکوٹ، ایم پی اے منشاء اللہ بٹ کے چھوٹے بھائی طارق بٹ انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائد حمزہ شہباز شریف کا محمد منشاء اللہ بٹ سے ٹیلی فونک رابطہ، چھوٹے بھائی طارق بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور سوگوار خاندان سے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ کے چھوٹے بھائی طارق بٹ کی نماز جنازہ امام صاحب جنازگاہ میں ادا کی گئی۔ سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں امام علی الحق قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خان،ایم پی اے عادل بخش چٹھہ، ایم پی اے رانا محمدافضل، ایم پی اے نوید اشرف، سابق ایم پی اے طاہر ہندلی، پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار، سابق ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) طارق سبحانی، خواجہ مسعود اختر، خاور انور خواجہ، حافظ عمران بشیر، عدنان اکبر چودھری، باؤ طارق،شجاعت علی پاشا، سابق چیئرمین/ وائس چیئرمین یونین کونسل، انجمن تاجران کے مقامی قائدین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ مرحوم طارق بٹ کے ایصالِ ثواب کیلئے رسم قل 30نومبر بروزبدھ صبح 9بجے ان کی رہائش گاہ نیو حبیب پورہ ایمن آباد روڈ بالمقابل کے ایم اشرف انڈسٹریز ادا کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -