نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکویت پہنچنے پرپرتپاک استقبال

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکویت پہنچنے پرپرتپاک استقبال
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکویت پہنچنے پرپرتپاک استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ اپنے مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے۔

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کا کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے پرتپاک استقبال کیا، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

انوار الحق کاکڑدورے کے دوران کویت کے وزیراعظم ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ شیخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے، ان کے دورہ کویت سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

نگران وزیراعظم کے دورے کے دوران افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

0f6c407a445bd1d13c216b52868d92ef

مزید :

قومی -