رمضان شوگر ملز ریفرنس؛ شہبازشریف احتساب عدالت پہنچ گئے، حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست دائر

رمضان شوگر ملز ریفرنس؛ شہبازشریف احتساب عدالت پہنچ گئے، حمزہ کی حاضری معافی ...
رمضان شوگر ملز ریفرنس؛ شہبازشریف احتساب عدالت پہنچ گئے، حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے، حمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کے وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرادی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز نجی دورے پر قطر میں موجود ہیں،حمزہ شہبازبیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہونگے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہبازشریف کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس نیب عدالت آیا،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے شوگر مل کے باہر قومی خزانے سے گندا نالہ تعمیر کرایا۔