اسلام آباد ہائیکورٹ؛ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلوں ...
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت آج پھر ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرے گا،سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل امجد پرویز آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے،نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے اپنے دلائل 4سے 6گھنٹے میں مکمل کرنے کا بتا رکھا ہے،نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل کیلئے صرف آدھا گھنٹہ طلب کیا تھا،عدالت نے کہہ رکھا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر بھی کر سکتے ہیں۔

عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل بھی آج مقرر کررکھی ہے،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے کیلئے دائر نیب کی اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔