10تاریخ سے الیکشن مہم  شروع ،اللہ مجھے دونوں نشستیں جتائے گا،شیخ رشید 

10تاریخ سے الیکشن مہم  شروع ،اللہ مجھے دونوں نشستیں جتائے گا،شیخ رشید 
10تاریخ سے الیکشن مہم  شروع ،اللہ مجھے دونوں نشستیں جتائے گا،شیخ رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے کہہ دیا کہ الیکشن ہونے جا رہےہیں،10تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں،اللہ مجھے دونوں نشستیں جتائے گا،قلم دوات کے نشان پر راولپنڈی کی دونوں نشستیں نکلیں گی۔

 نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز "کے مطابق شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ عوام میں جذبہ نہیں، بھوک ، افلاس اور مہنگائی ہے،جو ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتہ جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ اچھی خبر یہ ہے آج آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہو گئی ہے،مجھ پر 68کیسز بنے ہیں اللہ  مجھے کامیابی دے گا،میرے خلاف تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔