کسی کوعلم نہیں تھا کہ تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی، شہبازشریف

کسی کوعلم نہیں تھا کہ تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی، شہبازشریف
 کسی کوعلم نہیں تھا کہ تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی، شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ کسی کوعلم نہیں تھا کہ تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور میں انصاف کیلئے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، ہمیں عدلیہ کا بے حد احترام ہے ،ہمیشہ کیا۔

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے آلہ کاروں کی سہولت کاری ملک دشمنی ہے، 9 مئی کو ایک سازش کی گئی، 9 مئی کو فوج میں تختہ الٹنے کی سازش کی گئی، غداری تو کوئی جمہوری حکومت بھی برداشت نہیں کرتی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف ان شاء اللّٰہ انتخابی مہم میں اپنے منشور کا اعلان کریں گے، الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، ہم پوری تیاری کے ساتھ انتخابی مہم میں داخل ہو رہے ہیں۔