بجلی ساڑھے 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست ، نیپرا میں سماعت آج ہو گی

بجلی ساڑھے 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست ، نیپرا میں سماعت آج ہو گی
بجلی ساڑھے 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست ، نیپرا میں سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا آج اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست کی سماعت کرے گی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی ساڑھے 3روپے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ ڈسکوز نے اکتوبر میں 9ارب 25کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی ،پورے اضافے کی منظوری کی صورت صارفین پر 38ارب روپے سے زیادہ بوجھ منتقل ہو جائے گا۔