تحریک انصاف کور کمیٹی کے رہنما اور وکلا ءٹیم میں کس بات پر اختلافات ہو گئے؟

تحریک انصاف کور کمیٹی کے رہنما اور وکلا ءٹیم میں کس بات پر اختلافات ہو گئے؟
تحریک انصاف کور کمیٹی کے رہنما اور وکلا ءٹیم میں کس بات پر اختلافات ہو گئے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رہنما اور اور وکلاء ٹیم کےمابین پارٹی الیکشن کے معاملات پر اختلافات  ہو گئے۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز "کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر کورکمیٹی کے رہنما اور وکلاء ٹیم2 حصوں میں تقسیم ہو گئے۔ سیاسی رہنما کسی سیاسی شخصیت کو چیئرمین دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ قانونی ٹیم کا مؤقف ہے کہ عارضی طور پر کسی وکیل رہنما کو چیئرمین کا عہدہ دے کر پارٹی بچائی جائے۔ 

اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں چوہدری سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق بھی اختلافات سامنے آئے تھے، مونس الہٰی، پرویز الہٰی اور شاہ محمود قریشی نے چوہدری سرور کی تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت کی مخالفت کی جبکہ شبلی فراز سمیت کورکمیٹی کے اراکین ان کی پارٹی میں شمولیت کے حامی تھے۔

مزید :

قومی -