نہ میں کسی کا پیغام مانتا ہوں نہ ہی مجھ تک کوئی بند کمرے میں رسائی کریگا،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس

نہ میں کسی کا پیغام مانتا ہوں نہ ہی مجھ تک کوئی بند کمرے میں رسائی کریگا،جسٹس ...
نہ میں کسی کا پیغام مانتا ہوں نہ ہی مجھ تک کوئی بند کمرے میں رسائی کریگا،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلبہ بازیابی کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نہ میں کسی کا پیغام مانتا ہوں نہ ہی مجھ تک کوئی بند کمرے میں رسائی کریگا۔ 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلبہ بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی، نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اور سیکرٹری داخلہ عدالتی احکامات پر پیش ہوئے۔

عدالت نے نگران وزیر داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی بتانا ہے عدالت میں بتائیں،نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں،بہت سے ایسے افراد ہیں جو عدالتی مفرور ہیں اور کچھ افغانستان چلے گئے،جسٹس محسن  اختر کیانی نے کہاکہ کوئی بھی شخص قانون سے اوپر اور ماورا نہیں۔