یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 40ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی، فی کلو کتنے میں پڑے گی؟جانیے

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 40ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی، فی کلو کتنے میں پڑے ...
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 40ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی، فی کلو کتنے میں پڑے گی؟جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 40ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورزنے 124روپے 90پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی ،اخراجات ملا کر کارپوریشن کو  فی کلو چینی تقریباً 138روپے میں پڑے گی۔

ذرائع یوٹیلیٹی سٹورزکاکہنا ہے کہ آخری ٹینڈر کے مقابلے فی کلو 10روپے 37پیسے سستی چینی خریدی،یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی 60ہزار میٹرک ٹن کے ٹینڈر کے تحت خریدی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی سٹورز نے 20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی،یوٹیلیٹی سٹورز نے 135روپے 27پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی،اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً150روپے میں پڑی تھی۔