مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کاامکان،پولٹری ایسوسی ایشنز کا غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان 

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کاامکان،پولٹری ایسوسی ایشنز کا غیرمعینہ مدت ...
مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کاامکان،پولٹری ایسوسی ایشنز کا غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولٹری ایسوسی ایشنز نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان  کردیا جس کے باعث مرغی کے گوشت  کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن نے راولپنڈی ، اسلام آباد میں چکن کی سپلائی روک دی،پولٹری ریٹیلرز اور پولٹری سپلائرز کی ہڑتال کے باعث چکن کی قلت ہو گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ بھر میں چکن کی یکساں قیمتیں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی،ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ راولپنڈی میں فارمنگ نہ ہونے سے باقی اضلاع سے زیادہ اخراجات ہیں،انتظامیہ یکساں قیمتوں کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے،1کلو مرغی پر 4ے 5 روپے منافع مانگ رہے ہیں،مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے اجناس اور فیڈ سستی کرنی پڑے گی۔