گمشدہ بچی کے سوتیلے باپ کی پولیس حراست میں موت ، حیران کن انکشاف 

گمشدہ بچی کے سوتیلے باپ کی پولیس حراست میں موت ، حیران کن انکشاف 
گمشدہ بچی کے سوتیلے باپ کی پولیس حراست میں موت ، حیران کن انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے شیر شاہ پولیس سٹیشن میں تفتیش کیلئے لائے گئے گمشدہ بچی کے سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خود کشی کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہناہے کہ عمران کو تفتیشی پولیس نے گزشتہ شب تحقیقات کیلئے حراست میں لیا تھا اور تھانے لائے تھے ،مشتبہ شخص سے بچی کی گمشدگی سے متعلق پوچھ گچھ جاری تھی کہ اس دوران تفتیشی افسر نماز پڑھنے چلا گیا اور پیچھے سے موقع دیکھتے ہوئے مشتبہ شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔شیرشاہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے انچار شعبہ تفتیش اور تفتیشی افسر کو گرفتار کر لیا گیاہے ، خود کشی کرنے والا شخص گمشدہ بچی کا سوتیلا باپ تھا ۔