خاتون جج دھمکی کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ

خاتون جج دھمکی کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ
خاتون جج دھمکی کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر پراسیکیوشن کے دلائل مکمل  ہو گئے،گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،سول جج مرید عباس نے بریت کی درخواست پر سماعت کی۔